اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا، حلقہ بندیوں کی تجاویز سے متعلق 45 دن رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا 75 لاکھ نئے ووٹرز کی رجسٹریشن 30 اپریل تک مکمل ہوجائیگی اور مئی 2018 تک حلقہ بندیوں سے متعلق تمام تر کام مکمل کر لیا جائے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا آج کے بعد کسی یونین کونسل یا ضلع میں ردوبدل نہیں ہوگا، الیکشن کیلئے مطلوبہ اسٹاف سے متعلق صوبائی حکومتوں کو کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا توقع ہے حلقہ بندیوں سے متعلق تمام کام ساڑھے 3 ماہ میں مکمل کرلینگے، اسمبلی کی مدت ختم ہوتے ہی آئندہ الیکشن کی تاریخ کی سمری صدر کو بھجوائی جائیگی۔

قبل ازیں چیف الیکشن کمنشر سردار رضا کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، سیکرٹری شماریات شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *