پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے نواز شریف کی تحریک عدل کے لیے نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہو گی۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے اور جمہوریت میں انتخابات سے نئے مینڈیٹ کی طرف جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کے بعد لائحہ عمل کا معلوم ہو گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں، چپ کر کے نہیں بیٹھیں گے، شہبازشریف کے ہوتے ہوئے ہم ان کی کرپشن نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تحریک، عدل کے لیے نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ نیا سیکریٹری جنرل رکھیں تو وہ پارٹی سے مخلص نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی اپیل میں جو فیصلہ آئے گا، اس کے بعد سیکریٹری جنرل کا فیصلہ کر لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *